فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز کے 6 طلبہ نے فیڈرل بورڈ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کی سالانہ امتحان میں 90 فیصد نمبر حاصل کر لیے

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسیٹیوشنز (کینٹ اینڈ گیریژن) کے 6 طلبہ نے فیڈرل بورڈ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کی سالانہ امتحان 2018ء میں 90 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ایف جی ای آئی (سی اینڈ جی) ڈائریکٹوریٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں ایف جی گرلز انٹر کالج کی طالبہ نمرا طاہر نے 92.55 فیصد، ایف جی پوسٹ گریجویٹ کالج واہ کینٹ کی طالبہ لائبہ شکور نے 91.73 فیصد، ایف جی پوسٹ گریجویٹ کا لج برائے خواتین واہ کینٹ کی طالبہ ماہ نور فاطمہ نے 91.55 فیصد، اسی کالج کی طالبہ رابعہ بی بی نے 91.36 فیصد، طیبہ راشد نے 90.45 فیصد اور ایف جی سرسید کالج راولپنڈی کے زنیر وسیم نے 90 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :