ہم نے ماضی کے تجربات سے کچھ نہیں سیکھا، اپنے بچوں کو یہ تاریخ بھی پڑھانی چاہیے کہ ہمارا ملک کیوں دولخت ہوا،
کس نے توڑا ، کس نے لوٹا ، مگر ہم ایسا اس لئے نہیں کرتے کیونکہ ہم سب کسی نہ کسی طرح اس حمام میں ننگے ہیں،گزشتہ ادوار میں نیب کے ساتھ پلی بارگین کرنے والے پھر ایوانوں میں بیٹھے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
بدھ 17 اکتوبر 2018 18:21
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد جب حکومت بنتی ہے اور اپوزیشن وجود میں آتی ہے تو ہم سب کچھ بھول کر نئے نئے تجربات شروع کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے مگر دیکھنا یہ ہوگا کہ احتساب کا دائرہ کاں تک ہوگا۔
یہ بھی طے کرنا ہوگا کہ احتساب صرف مالی کرپشن کرنے والوں کا ہوگا یا آئین توڑنے والوں اور بے گناہوں کا قتل عام کرنے والوں کا بھی ہونا چاہیے۔ ہمیں اپنے رویے بدلنے ہوں گے۔ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ احتساب صرف سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کے لئے بطور دبائو استعمال تو نہیں کیا جارہا۔ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کے ساتھ ساتھ ہم نے ملک کو بدلے میں کیا کیا نقصانات دیئے۔ ہمیں اپنے بچوں کو یہ تاریخ بھی پڑھانی چاہیے کہ ہماراملک کیوں دولخت ہوا، کس نے توڑا ، کس نے لوٹا مگر ہم ایسا اس لئے نہیں کرتے کیونکہ ہم سب کسی نہ کسی طرح اس حمام میں ننگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں بنائے جانے والے نیب قوانین کے تحت پلی بارگین کے ذریعے لوگوں کے ساتھ لین دین کیا گیا۔ وہی لوگ پھر سینٹ اور اسمبلیوں میں منتخب ہوکر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی طرف ایوان کی توجہ دلائی کہ گوادر میں گزشتہ کچھ دنوں سے ماہی گیر سراپا احتجاج ہیں۔ ان کے مطالبات کا نوٹس لیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.