پہلے بڑے اور چھوٹے کے لئے قانون میں تفریق کی جاتی تھی لیکن موجودہ دور حکومت میں قانون سب کے لئے برابر ہے،

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر اعظم سواتی

بدھ 17 اکتوبر 2018 20:05

پہلے بڑے اور چھوٹے کے لئے قانون میں تفریق کی جاتی تھی لیکن موجودہ دور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے قانون کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے بڑے اور چھوٹے کے لئے قانون میں تفریق کی جاتی تھی لیکن موجودہ دور حکومت میں قانون سب کے لئے برابر ہے۔ جیلوں میں بدترین صورتحال ہے، امیر اور غریب کے لئے الگ الگ قانون ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر نے قانون پر عملدرآمد کیا ہے اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جس بناء پر وہ اب اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے۔