راولپنڈی، موجودہ مہنگائی کی بدترین لہر نومنتخب حکومت کی عوام دشمن پالیسی سے ہے، ندیم شیخ

عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے غریب عوام پر بوجھ لاد دیا گیا ہے بجلی ، گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت اور سراسر زیادتی ہے،چیف ایگزیکٹو افسر راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز

بدھ 17 اکتوبر 2018 21:30

راولپنڈی، موجودہ مہنگائی کی بدترین لہر  نومنتخب حکومت کی عوام دشمن ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2018ء) راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو افسر ندیم شیخ نے موجودہ مہنگائی کی بدترین لہر کونومنتخب حکومت کی عوام دشمن پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے غریب عوام پر بوجھ لاد دیا گیا ہے بجلی ، گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت اور سراسر زیادتی ہے ڈالر کی اونچی اڑان کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے کے بجائے تمام بوجھ عوام پر ڈال دینا عوام دشمن حکمت عملی ہے مہنگائی کی چکی میں پہلے سے پسی ہوئی عوام مثبت تبدیلی کی خواہشمند تھی لیکن حکومت کے حالیہ اقدامات مثبت تبدیلی کی نفی کر رہے ہیں حکومت ایسی معاشی پالیسیاں بنائے کہ عوام کو ریلیف مل سکے اور مہنگائی کو کنٹرول کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر دفتر میں تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ندیم شیخ نے کہا کہ حکومتی فیصلوں سے تاجروں میں شدید بے چینی اور اضطراب کی کیفیت پائی جاتی ہے صنعتوں سے وابستہ افراد کا روزگار بھی دائو پر لگ گیا ہے معاشی عدم استحکام سے عالمی سطح پر بھی ملک کا امیج بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔ حکومتی معاشی ٹیم عوامی مشکلات کا فوری ادراک کرے اور تاجر نمائندوں کو اعتماد میں لیکر اہم فیصلے کئے جائیں ملکی تعمیر و ترقی میں تاجروں نے ہمیشہ اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے ۔