Live Updates

نیوز پرنٹ پر عائد 5 فیصد ڈیوٹی ختم

میڈیا ہاوسز کو فوری ریلیف دینے کے لیے وزیراعظم نے اہم فیصلہ کرلیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 17 اکتوبر 2018 20:02

نیوز پرنٹ پر عائد 5 فیصد ڈیوٹی ختم
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 اکتوبر 2018ء) :پاکستانی میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل کے پیش نظر وزیر اعظم نے نیوز پرنٹ پر عائد 5 فیصد ڈیوٹی ختم کردی۔تفصیلات کے مطابق جب سے نئی حکومت آئی ہے ،تب سے میڈیا غیرمعمولی صورتحال کا سامنا کررہا ہے۔اس وقت میڈیا ہاوسز کافی مشکلات کا شکار ہیں۔موجودہ حکومت سابق حکومت کی جانب سے دئیے گئے اشتہارات کے پیسے نہیں دے رہی جبکہ خود بھی اشہارات دینے کے حوالے سے کافی کنجوسی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کی وجہ میڈیا کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے۔

ڈالرز کی قیمت بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے نیوز پرنٹ مہنگا ہورہا اور اخبارات اپنے صفحات کم کررہے ہیں۔اس ساری صورتحال کے باعث میڈیا ہاوسز شدید مشکلات کا شکار تھے اور انکی جانب سے میڈیا ورکرز کو نکالنے کا سلسلہ شروع ہوچکا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمیڈیا کی حالت زار اور مسائل ایک اہم موضوع بن چکے تھے۔آج کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹر اور آل پاکستان نیوز پیپرسوسائٹی کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں وزیر اعظم نے میڈیا ہاوسز کے مسائل دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔فوری ریلیف دینے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے اخبارات کی چھپائی کے لیے استعمال ہونے والے کاغذ نیوز پرںٹ پرعائد 5 فیصد ڈیوٹی ختم کردی ہے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میڈیاکی مثبت تنقیدکاخیرمقدم کرتے ہیں۔حکومت آزادی صحافت پرمکمل یقین رکھتی ہے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ چاہتےہیں کہ عام آدمی کی مشکلات کوکم کیاجائے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے۔توقع ہےکہ بہت جلدمسائل پرقابوپالیں گے۔                                                   
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات