Live Updates

معروف صحافی کامران شاہد نے عمران خان کے وزیراعظم بننے کو میڈیا کا کمال قرار دے دیا

میڈیا نے اس وقت بھی عمران خان کو موقع دیا جب ان کے پاس ایک بھی سیٹ نہیں تھی،اب میڈیا کے ساتھ بہت بری ہو رہی ہے لیکن ہم عمران خان کو یہ یاد دلاتے رہیں گے کہ یہ پرائیویٹ میڈیا ہی ہے جس کی و جہ سے آپ وزیراعظم بنے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 اکتوبر 2018 11:05

معروف صحافی کامران شاہد نے عمران خان کے وزیراعظم بننے کو میڈیا کا کمال ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2018ء) معروف صحافی کامران شاہد نے عمران خان کے وزیراعظم بننے کو میڈیا کا کمال قرار دے دیا ۔ میڈیا نے اس وقت بھی عمران خان کو موقع دیا جب ان کے پاس ایک بھی سیٹ نہیں تھی،اب میڈیا کے ساتھ بہت بری ہو رہی ہے لیکن ہم عمران خان کو یہ یاد دلاتے رہیں گے کہ یہ پرائیویٹ میڈیا ہی ہے جس کی و جہ سے آپ وزیراعظم بنے۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی کامران شاہد کا کہنا ہے کہ عمران خان جب کچھ بھی نہیں تھے تب میڈیا ہی تھا جو ان کو اٹھا کر اوپر تک لے آیا۔مجھے یہ بھی یاد ہے جب عمران خان کی قومی اسمبلی میں ایک بھی سیٹ نہیں تھی تب بھی میڈیا ان کو بلایا کرتا تھا اور پورا میڈیا ان کے لیے بہت سافٹ ہوا کرتا تھا۔اور تب بھی عمران خان آصف علی زرداری اور نواز شریف کو منہ بھر بھر کہ گالیاں دیتے تھے اور اس وقت ان کو روکنے والا بھی کوئی نہیں تھا۔

(جاری ہے)

تاہم میڈیا مالکان ہمیں کہتے تھے کہ ہمیں اشتہارات حکومت ہی دیتی ہے اور آپ ایک ایسے شخص کو ٹی وی پر بٹھا کر حکومت کو گالیاں دلوا رہے ہیں جس کی اسمبلی میں ایک بھی سیٹ نہیں ہے۔لیکن اس وقت عمران خان کے اوپر نہ تو ہم نے سمجھوتہ کیا اور نہ ہی میڈیا مالکان نے کیا۔ہم عمران خان کو بلاتے رہے اور یہاں تک کہ ان کی آواز پورے پاکستان کی آواز بن گئی اور یہی پرائیویٹ میڈیا تھا جس نے عمران خان کو مقبول کیا اور اب میڈیا کے ساتھ جو ہو رہی ہے وہ تو ہو رہی ہے لیکن ہم عمران خان کو یہ یاد دلاتے رہیں گے کہ یہ پرائیویٹ میڈیا ہی ہے جس کیو جہ سے آپ وزیراعظم بنے۔

اور جب عمران خان نے دھرنہ دیا تو 120دن ہم نے اشتہار چلانے کی بجائے عمران خان کی رپورٹ چلائی وہ چھینک بھی لیتے تھے تو ٹی وی رپورٹ کرتا تھا اس لیے عمران خان کو اب یہ باتیں یاد رکھنی چاہئیے۔عمران خان کو یہ بھولنا نہیں چاہئیے کہ وی جس سیٹ پر ہیں اس کو اپوزیشن میڈیا سیٹ کہتے ہیں جو کہ بلکل ٹھیک بات ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات