پسند کی شادی کے بعد طلاق دینے پر خاتون نے سابق شوہر کو اغواء کروا دیا،
10 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ ، مغوی کے باپ کو اٹھانے کی دھمکی پر خاتون اور تین بھائیوں کے خلاف ایف آئی آر درج، پولیس نے ایک بھائی کو گرفتار کر لیا
جمعرات 18 اکتوبر 2018 15:52
(جاری ہے)
مغوی عرفان کے بھائی رضوان نے تھانہ صدر میں اطلاعی رپورٹ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 8 اکتوبر کو عرفان گھر سے کھاس کٹائی کیلئے کھیتوں میں گیا اور پراسرار طور پر غائب ہو گیا۔
پتہ براری پر کھیتوں سے درانتی اور اس کی چادر ملی مگر اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا، دو دنوں تک اسے مختلف جگہوں پر تلاش کرتے رہے تاہم تیسرے دن ایک نمبر سے اس کے بھائی کے نمبر پر کال آئی اور کال کرنے والی سابق بھابھی شازیہ اختر دریمان تھی جس نے کہا کہ عرفان کو اس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اغواء کر لیا ہے اور وہ اس وقت ان کے قبضہ میں ہے۔ شازیہ بی بی نے عرفان سے بات بھی کروائی اور پھر کسی ایک دوسرے مرد سے بات کروائی۔ انہوں نے عرفان کی بحفاظت اور زندہ واپسی کیلئے 10 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر عرفان زندہ ضرورت ہے تو فوری طور پر رقم کا بندوبست کریں، اسی طرح وہ مسلسل فون کال کر کے اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ذریعہ کال کروا کر تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کرتی رہی جس پر تھانہ صدر میں اطلاعی رپورٹ درج کروائی اور تھانہ صدر پولیس نے شازیہ کے بھائی شمریز عرف شانی کو گرفتار کرنے اور متاثرہ افراد کے پاس فون ریکارڈنگ کال ڈیٹا کی بنیاد پر حلت نمبر 450 زیر دفعہ 365 مقدمہ درج کر کے ملزم شمریز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ دوران تفتیش اصل حقائق سامنے آنے کے امکانات ہیں۔مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.