عامر خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ،متحدہ قومی موومنٹ میں شامل نہیں ہورہا ،آفاق احمد
اس شہر کے نام پر کوئی سیاسی مفاہمت تو کر سکتے ہیں لیکن پارٹی کے الحاق کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ محسود قبیلے کے شخص کے کراچی سے منتخب ہونے سے یہ دعویٰ غلط ثابت ہوگیا کہ یہ شہر ہمارا ہے،عمران خان سسٹم کو لیکر نہیں چل سکتے،پریس کانفرنس
جمعرات 18 اکتوبر 2018 17:30
(جاری ہے)
آفاق احمد نے کہا کہ اخبارات میں یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ میری عامر خان کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے ۔
اس حوالے سے پوری کہانیاں لکھ دی گئی ہیں ۔یہ اسٹوری میں پلانٹ کی گئی تھی ۔میر ی عامر خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے ۔بنا تصدیق کے خبریں چلا دی جاتی ہیں اور بریکنگ نیوز چلائی جاتی ہیں ۔کم سے کم کسی بھی خبر کو چلانے سے پہلے تصدیق کرلینی چاہیے ۔صحافت کی ذمہ داری کو برباد کیا جا رہا ہے ۔اپ کسی کے آلہ کار بن کر کسی کا مقصد پورا کرتے ہیں تو یاد رہے یہ صحافت کی توہین ہے ۔بلیک میلنگ کا انداز صحافت کے ساتھ زیادتی ہے ۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ رویہ انتہائی افسوس ناک ہے ۔۔عامر خان چھوٹے بھائی ہیں ۔مختلف تقریبات میں تمام افراد سے ملاقات ہوتی ہے لیکن کبھی سیاست پر بات نہیں ہوئی ۔میرے اپنے نظریات ہیں میری اپنی سوچ ہے ۔میں بالکل شہر میں مفاہمت اور بھائی چارگی کی فضا چاہتاہوں ۔میں نے کبھی الطاف حسین سے مہاجر نام پر مفاہمت نہیں کی کیا یہ اس سے بڑے نام ہیں ۔ہم اس شہر کے نام پر کوئی سیاسی مفاہمت کر سکتے ہیں لیکن پارٹی کے الحاق کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔متحدہ قومی موومنٹ مہاجر قومی موومنٹ سے نکلی ہوئی جماعت ہے ۔متحدہ قومی موومنٹ سے لوگ آسکتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ فاروق ستار نے کچھ روز قبل انٹرپارٹی الیکشن اور نئی پارٹی کے حوالے سے جو باتیں کی ہیںان سے کارکنوں میں مایوسی پائی جاتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ محسود قبیلے سے تعلق رکھنے والا شخص کراچی سے منتخب ہو کر اسمبلی میں چلاگیا اس کو کس نے ووٹ ڈالا ہے ۔اس شہر سے مہاجر عوام کا یہ دعویٰ کہ شہر ہمارا غلط ثابت ہوگیا ہے ۔محسود قبیلے کے علاقے میں جائیں تو آپ کسی محسود کے بغیر کسی گلی میں بھی نہیں جاسکتے ہیں ۔الطاف حسین کے غلط اقدام کی وجہ سے کراچی کے ایسے انتخابی نتائج آرہے ہیں ۔متحدہ قومی موومنٹ نے جو چار سیٹیں جیتی ہیں وہ جیتی نہیں دی گئی ہیں ۔چار سیٹیں بھی آپ نے اپنی صلاحیت سے نہیں جیتیں بلکہ دی گئی ہیں ۔ا ن نتائج پر احتجاج کرنے کی بجائے آپ حکومت میں جاکر بیٹھ گئے ۔پھر میرے بارے میں کہتے ہیں کہ آفاق احمد متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہورہا ہے ۔آفاق احمد نے کہا کہ مارٹن کواٹرز کی زمین آغا خان کو دی جائے گی اور اس پر متحدہ نے اپنی قیمت وصول کی ہے ۔میں نے ہر بار پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ شہر ہمارے ہاتھ سے ریت کی طرح نکل رہا ہے ۔وسیم اختر کے پاس کیا اختیارات ہیں سب کو معلوم ہے ۔افسوس کی بات ہے جو لوگ اسمبلی میں بیٹھے ہیں کیا انہوں نے کوئی آواز اٹھائی ۔اگلے اتوار پھر الیکشن ہیں اوریہ عوام کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارے پاس بڑے بڑے لوگ آرہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں آفاق احمد نے کہا کہ کرپٹ افسران کے خلاف بالکل تحقیقات ہونی چاہئیں۔یہ میرا خدشہ ہے کہ عمران خان بھی اس سسٹم کو لے کر زیادہ نہیں چل سکتے ۔خطرناک بات یہ ہے کہ ئیہ لوگ پورے سسٹم کو ہی فیل ثابت کرنا چاہتے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
تلخیاں اتنی زیادہ ہیں نہ کوئی بات سن رہا ہے نہ کوئی بات سمجھ رہا ہے، فواد چوہدری
-
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آتشزدگی ،حج پرواز کو روک دیا گیا، امیگریشن سسٹم تباہ
-
وزیراعظم نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی
-
گوادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، کوارٹر میں سوئے پنجاب کے رہائشی 7 مزدور قتل
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.