بھکر، امتحانی سنٹر میں دفعہ 144نافذ

جمعرات 18 اکتوبر 2018 18:06

بھکر۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام جاری میٹرک، ایف اے ، ایف ایس سی ، پی ٹی سی ، سی ٹی ، اے ٹی ٹی سی ، بی ایڈ ، بی اے ، بی بی اے ،اے ڈی ای ،اے ڈی سی ، بی ایس ، ماسٹر، ایم فل ، پی ایچ ڈی کے فائنل امتحانات کے پیش نظر دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے ، جسکی رو سے امتحانی مراکز کے اردگرد 100 گز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے، ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ حکمنامہ میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ امتحانات کیلئے قائم مراکز میں امدادی کتب ،گائیڈ،حل شدہ پرچہ جات ودیگر امدادی مواد اور موبائل فون لے جانے پر سخت پابندی ہوگی ، حکمنامہ میں خبردار کیا گیا ہے کہ مذکورہ پابندیوں کا سخت نفاذ یقینی بنایا جائیگا اور خلاف ورزی پر حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی ، یاد رہے کہ صوبہ بھر میں مذکورہ امتحانات 4 جنوری 2019 تک جاری رہیں گے۔