سینیٹر نعمان وزیر خٹک کی زیر صدارت سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس
لاکھڑا کول پاور پلانٹ کی بحالی کے معاملات کا تفصیلی سے جائزہ لیا گیا
جمعرات 18 اکتوبر 2018 22:15
(جاری ہے)
17 سالوں میں یہ منصوبہ اپنی استعداد کے مطابق بجلی پیدا نہ کرسکاہے۔ منصوبہ ہمارے انجینئرز کیلئے چیلنچ ہے اس کو کیسے کم سے کم لاگت پر بحال کرنا ہے اوراس کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔
ذیلی کمیٹی اس منصوبے کا دورہ کرے گی ۔ پاکستان کا کوئلہ اتنا اچھا نہیں ہے ۔ کنونیئر کمیٹی نے کہا کہ منصوبے کے حوالے سے مختلف کمپنیوں نے بحالی کیلئے کہا ہے اور چینی کی دو کمپنیوں نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ اس منصوبے کا کم سے کم لاگت میں بحال کریں گے ۔ ملک پہلے ہی 38 ارب کے تجارتی خسارے سے گزر رہا ہے ۔ تینوں یونٹ کو بہتر کر کے مزید یونٹ لگائے جائیں گے اور مقامی کوئلے کے معیار کو بھی بہتر کیا جائے گا۔ لاکھڑا پاور پلانٹ کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اس منصوبے کے شروع ہی سے مسائل سامنے آنے شروع ہو گئے تھے کئی سسٹم فیل ہو گئے تھے ۔2006 میں لیز پر دینے کے معاملات شروع کیے تو یونین عدالت چلی گئی 7 سال تک کیس عدالت میں رہا ۔2013 میں بحالی کا منصوبہ بنا جس پر 20 ملین ڈالر خرچ آنا تھا اور2017 میں آگ لگنے کی وجہ سے پلانٹ کو بند کر دیا گیا ۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ لاکھڑا منصوبہ نجکاری کے پہلے نمبر پر تھا ۔ جس پر کنونیئر کمیٹی نے کہا کہ اس کی کسی صورت نجکاری نہیں کی جائیگی۔ ذیلی کمیٹی آئندہ ہفتے پلانٹ کا دورہ کرے گی اور کمیٹی کو کول کی سپیسیفیکیشن بارے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ اچھا کوئلہ مارکیٹ میں فروخت کیا گیا اور غیر معیاری کوئلہ استعمال کیا گیا ۔ کوئلے کو واش کرنے کا ایک بھی پلانٹ نہیں ہے ۔ جس پر کمیٹی کو بتایا گیا کہ قریب ہی ایک پرائیوٹ پلانٹ ہے جو 100 ٹن کوئلہ فی گھنٹہ واش کر سکتا ہے ۔ کے الیکٹرک حکام نے ذیلی کمیٹی کو بتایا کہ پلانٹ کو چلانا آسان کام نہیں ہے جب سے بنا ہے ٹربائین ،بوائلر اور دیگر اہم چیزوں کی مرمت نہیں کی گئی ۔ سٹیم کی لیکجز کے بھی مسائل تھے ۔ کے الیکٹراک منصوبے کی بحالی کیلئے ہر طرح کی معاونت فراہم کرنے کو تیار ہے ۔ اس کے ڈیزائن میں بھی مسائل تھے ۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کے الیکٹراک ، جنکو، لاکھڑا منیجمنٹ اور نسٹ حکام کو اس لئے آن بورڈ لیا گیا ہے کہ اس منصوبے کو ہر صورت میں کم سے کم لاگت میں بحال کیا جائے گااس سے نہ صرف لوگوںکو روزگار ملے بلکہ ملک میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے میں بھی مدد ملے اور ملک کے اثاثوں میں بھی اضافہ ہو گا۔ جو کمزوریاں ہیں ان کو دور کیا جائے گا۔ انہوں نے مائینگ ، انسانی وسائل اور دیگر پلانٹ کو بحال کرنے کے حوالے سے تمام ضروریات کی تفصیلات لاکھڑا پاور پلانٹ کی منیجمنٹ سے طلب کر لیں ۔ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر ز نعمان وزیر خٹک ، احمد خان کے علاوہ سی ای او جنکو محمد عمران ، نسٹ حکام ،سی پی جی سی ایل اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.