تورغر کی مقامی عدالت نے 27 مکانات کو نذر آتش کرنے کے الزام میں گرفتار 24 ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:50

تورغر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) ضلع تورغر کی مقامی عدالت نے اکازئی قبائل اور گجر برادری کے مابین اراضی تنازعہ پر 27 مکانات کو نذر آتش کرنے کے الزام میں گرفتار 24 ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا۔ ضلع تورغر کے علاقہ اکازئی کے پہاڑوں پر واقع 27 مکانات کو رات کے اندھیرے میں آگ لگا دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

گجر برادری نے اکازئی قبائل کے 24 افراد پر دعویداری کی، تمام ملزمان نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی۔

عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کیا۔ مقامی عدالت نے گرفتار ملزمان شامزاد، خان گل خان، نصیب جمال، محمد آمین، قہار خان بختی روان، دل حق آمان خان، وزیر محمد، طارو خان، پیغام شاہ، شاہ زرین، نور محمد شانگے، قلندر خان اور دیگر ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :