تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی خان جدون کا ہفتہ کے روز ہونے والا پبلک ڈے منسوخ کر دیا گیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی خان جدون کا ہفتہ کے روز ہونے والا پبلک ڈے منسوخ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

علی خان جدون ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ہفتہ کے دن ہونے والے پبلک ڈے میں موجود نہیں ہوں گے۔ عوام الناس اور حلقہ کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تکلیف سے بچنے کیلئے ہفتہ کے روز پبلک سیکرٹریٹ تشریف نہ لائیں، علی خان جدون نے عوام الناس کو آئندہ ہفتہ کو پبلک ڈے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔