پاکستانی خواتین میں چھاتی کے کینسر کی بیماری ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ ڈاکٹر رباب زہرہ
جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:20
(جاری ہے)
ڈاکٹر رباب زہرہ نے بتایا کہ چھاتی کے کینسر کی بیماری ہمارے ہاں خواتین میں اب بہت عام ہو گئی ہے، یہ بیماری مردوں کو بھی ہوجاتی ہے لیکن اس کی شرح بہت کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینسر کی بیماری سے متعلق مکمل اعدادو شمار مرتب کرنے والے ادارہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف کینسر رجسٹرز کے مطابق چھاتی کے سرطان کی بیماری پھیلنے کی شرح میں 20 فیصد اضافہ ہو چکا ہے جبکہ پاکستان میں اس بیماری کی بنا پر شرح اموات 14 فیصد سے بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں نوجوان خواتین میں اس بیماری کے پھیلنے کی شرح اب بہت عام ہوچکی ہے جبکہ مغرب میں یہ 60 سال کی عمر کے بعد کے افراد کو لاحق ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمومی طور پر یہ بیماری انسانوں کو بغیر کسی نسلی، لسانی، فرقہ وارانہ اور وراثت کے امتیاز کے لاحق ہو جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کینسر کے اعدادو شمار مرتب کرنے والے عالمی ادارہ کے مطابق سال 2012ء تک پاکستان میں سرطان کی بیماری کے مریضوں کی شرح اموات ایک لاکھ افراد میں 25.2 فیصد تک جا پہنچی تھی جوکہ جنوبی ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ تھی۔ ڈاکٹر رباب زہرہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرطان کے مریضوں کی شرح اموات زیادہ ہونے کی وجوہات میں اس کی تشخیص میں تاخیر، اس بیماری کے مہلک اثرات سے بے خبر ہونا اور علاج میں سستی و غفلت سے کام لینا وغیرہ شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.