پشاور ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تاجر برادری کے لئے ٹیکسوں میں چھوٹ کا باقاعدہ اعلان کریں، ایگزیکٹو کمیٹی سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی نے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے سے متاثرہ پشاور بھر کے تاجروں اور صنعتکاروں کو پراپرٹی ٹیکس ،ْ پروفیشنل ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں میں 3 سال کی چھوٹ دینے اور بی آر ٹی منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالے سے متفقہ طور پر قرار داد منظور کرلی اور قرارداد کے ذریعے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر بزنس کمیونٹی کو ریلیف دیا جائے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تاجر برادری کے لئے ٹیکسوں میں چھوٹ کا باقاعدہ اعلان کریں اور اس سلسلے میں سرحد چیمبر کو اعتماد میں لیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز چیمبر کے صدر فیض محمد کی زیر صدارت چیمبر ہائوس میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدرانجینئر سعد خان زاہد ،ْ سابق صدور ریاض ارشد ،ْ ملک نیاز احمد ،ْ سابق سینئر نائب صدر محمد نعیم بٹ ،ْ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین ملک نیاز محمد اعوان ،ْمحمد شفیق آفریدی ،ْ شاہد حسین ،ْ اکبر علی خان ،ْ نثار اللہ خان ،ْ شمس الرحیم آفریدی ،ْ محمد الطاف بیگ ،ْ احسان اللہ ،ْ آفتاب اقبال ،ْ محمد ارشد صدیقی ،ْ منہاج الدین ،ْ سہیل جاوید ،ْ مبارک بیگم ،ْ شبنم منیر اور شجاع محمد ،ْ ندیم رئوف ،ْ خان گل اعوان ،ْ صدر گل ،ْ عابد اللہ خان یوسفزئی ،ْ فیض رسول ،ْ عبدالجلیل جان اور ہدایت اللہ ا یڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔

سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ کے حوالے سے ایگزیکٹو ممبران نے شہربھر کی بزنس کمیونٹی کو درپیش تحفظات بیان کئے اور منصوبے کے باعث اندرون شہر کے تمام بازاروں ،ْپشاور کینٹ اور یونیورسٹی کے تاجروں کے کاروبار ی لحاظ سے ہونیوالے نقصانات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے بی آر ٹی منصوبے پر کام کی رفتارمیں شدید سست روی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔

اجلاس میں ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے سے متاثرہ پشاور بھر کے تاجروں اور صنعتکاروں کو پراپرٹی ٹیکس ،ْ پروفیشنل ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں میں 3 سال کی چھوٹ دی جائے اور بی آر ٹی منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ قرار داد میںصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر بزنس کمیونٹی کو ریلیف دیا جائے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تاجر برادری کے لئے ٹیکسوں میں چھوٹ کا باقاعدہ اعلان کریں اور اس سلسلے میں سرحد چیمبر کو اعتماد میں لیا جائے۔

اجلاس میں صوبائی بجٹ میں پراپرٹی ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسوں میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کیاگیا اور مطالبہ کیاگیا کہ دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے بعد اب بی آر ٹی منصوبے سے متاثرہ تاجر برادری پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈالا جائے ۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ صوبائی بجٹ میں پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر تمام ٹیکسز میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے ۔اجلاس میں سرحدچیمبر کے صدر فیض محمد نے چیمبر کی سطح پر ہونیوالی سرگرمیوں سے ممبران کو آگاہ کیا۔