آصف علی زرداری کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر تشویش کا اظہار

جمعہ 19 اکتوبر 2018 23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت خارجہ کے ساتھ حکومت پارلیمنٹ میں کشمیر کمیٹی کو متحرک کرے تاکہ مظلوم کشمیریوں کیلئے اثر انگیز آواز بلند کی جائے۔ سابق صدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت اپنے ناجائز قبضہ کو برقرار رکھنے کیلئے ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منصف بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔