کسی بھی منتخب رکن کو اس وقت تک زندگی بھر کے لیے نااہل قرار نہیں دیا جاسکتا جب تک اس پر بددیانتی کا الزام ثابت نہ ہوجائے. سپریم کورٹ
خواجہ آصف کی نااہلی کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پٹیشن پر سپریم کورٹ نے اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
میاں محمد ندیم ہفتہ 20 اکتوبر 2018 10:15
(جاری ہے)
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 اپریل کو خواجہ آصف کو امارتی کمپنی کی جانب سے لی گئی تنخواہ نہ ظاہر کرنے پر آرٹیکل 62 (1) ایف کے تحت نااہل قرار دے دیا تھا.
اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دی گئی درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان پر بدعنوانی، دھوکہ دہی، غبن، دولت کا ناجائز استعمال ، منی لانڈرنگ، عوامی املاک یا وسائل کو نقصان پہنچانے یا ذاتی مفاد کے لیے عوام کے دیے گئے اختیار کا غلط استعمال کرنے کا کوئی الزام نہیں. سپریم کورٹ میں اس درخواست کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل 3 رکن بینچ نے کی تھی. تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ تمام طرح کے اثاثے ظاہر نہیں کرنے کو ایک ہی تناظر میں نہیں دیکھا جاسکتا، ہماری نظر میں اس سلسلے میں کوئی پیمانہ مقرر نہیں کیا جاسکتا جس کے تحت کاغذاتِ نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں میں ہونے والی کوتاہی کو جواز بنا کر کسی بے ایمان قرار دینا اور اس کے تحت زندگی بھر کے لیے نااہل کیے جانے کی سزا دی جائے. خواجہ آصف کے کیس کا حوالہ دیتے ہوئے فیصلے میں کہا گیا کہ ان کی نااہلی کے لیے ابو ظہبی کے نیشنل بینک میں موجود اکاﺅنٹ میں 5 ہزار درہم کو جواز بنایا گیا. خواجہ آصف نے عام انتخابات کے لیے جمع کروائے گئے کاغذاتِ نامزدگی میں کسی غلطی کی بنا پر اثاثوں کی فہرست میں مذکورہ اکاﺅنٹ کا ذکر نہیں کیا البتہ2015 میں آر او پی اے کے سیکشن 42 اے کے تحت جمع کروائے گئے اثاثوں کی تفصیلات میں انہوں نے اس کا ذکر کیا تھا. تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ مذکورہ اکاﺅنٹ کی مکمل بینک اسٹیٹمنٹ ریکارڈ پر موجود ہے جس کے مطابق درخواست گزار نے 17 اپریل 2010 کو یہ اکاﺅنٹ 5 ہزار درہم کی رقم سے کھولا اور 5 سال بعد 7 جولائی 2015 کو بند کردیا. چناچہ اس معاملے میں نہ تو مفادات کا ٹکراو موجود ہے نہ ہی اثاثوں کے حوالے سے غلط بیانی کرنا پایا گیا.مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.