اسحاق ڈار کیخلاف احتساب عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد شروع

کراچی اورلاہور کے چار بینکوں کے اکائونٹس میں پڑے کروڑوں روپے صوبائی حکومت کے نام منتقل کرنے کیلئے خط و کتاب شروع

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 12:40

اسحاق ڈار کیخلاف احتساب عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد شروع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی اورلاہور کے چار بینکوں کے اکائونٹس میں پڑے کروڑوں روپے صوبائی حکومت کے نام منتقل کرنے کیلئے خط و کتاب شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لیٹرز چاروں ہینکوںکے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو جاری کئے گئے ہیں۔ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے ایل ڈی اے کے ذریعے گلبرگ تھری ایچ سات پر واقع اسحاق ڈار کے گھر کو حکومت پنجاب کے نام منتقل کروالیا ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہورکیپٹن (ر) انوارالحق نے پراپرٹیز اوراکائونٹس کی ملکیت لینے کیلئے لیٹرز جاری کرائے۔