حکومت زرعی زمین کو بچانے کے لئے ہر ممکن کام کر رہی ہے‘ثاقب رضا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 13:20

سوات۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) لاسونہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ویلٹ ہنگر ہیلفی کے تعاون سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ، جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سوات تھے۔ تقریب سے خوراک کے ماہرین نے خطاب کیا اور دٴْنیا بھر میں غذائیت سے بھر پور خوراک کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت معیاری خوراک اور اجناس کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

زرعی زمین کو بچانے کے لئے ہر ممکن کام کر رہی ہے۔ اس موقع پر تحصیل ناظم اکرام خان نے بتایا کہ صاف پانی کی فراہمی بھی وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس طرح کے پروگراموں سے عوام میں آگاہی آتی ہے۔ لاسونہ کے ڈائریکٹر محمد اعظم خان نے اس موقع پر کہا کہ ایک سروے کے مطابق پاکستان میں چالیس فیصد تک بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، جن میں ان کا وزن کم ہے اور قد بھی متاثر ہے۔ اس طرح خواتین میں بھی غذائیت کی کمی کی وجہ سے کئی مسائل جنم لیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :