مقبوضہ کشمیر‘ مختار وازہ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 14:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جموںوکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ کو اسلام آباد قصبے میں گھر میں نظر میں نظر بند کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پیپلز لیگ کے ترجمان نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا کہ مختار احمد وازہ کا بھارتی فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے گزشتہ روز شہید ہونے والی خاتون فردوسہ اختر کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پلوامہ جانیکا پروگرام تھا لیکن قابض انتظامیہ نے اس پروگرا م سے روکنے کیلئے گھر میں نظر بند کر دیا۔ترجما ن نے پارٹی چیئرمین کی گھر میںنظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک انتقامی کارروائی قرار دیا۔