سیاستدانوں میں اکثریت مجرموں کی ہے، عمران خان
موجودہ اپوزیشن حقیقی اپوزیشن نہیں ہے، یہ سب اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں،میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ ان کو نہیں چھوڑوں گا،کسی کے دباؤ میں نہیں آؤں گا، اتنے ثبوت موجود ہیں کہ مجرم بچ نہیں سکتے۔وزیراعظم عمران خان کی سینئر صحافیوں سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:13
(جاری ہے)
شہبازشریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کررہے تھے۔عمران خان نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن حقیقی اپوزیشن نہیں ہے۔ موجودہ اپوزیشن اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے اکٹھی ہوئی ہے۔
یہ صرف چوری کامال بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے زندگی میں ایک ہی کام کیا ہے کہ کبھی دباؤ قبول نہیں کیا۔ میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں ان کو نہیں چھوڑوں گا۔کسی کے دباؤ میں نہیں آؤں گا۔ہمارے پاس اتنے ثبوت موجود ہیں کہ مجرم بچ نہیں سکتے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران کے دورہ سعودی عرب سے متعلق اقتصادی امور کے ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب درست سمت میں مثبت اقدام ہے جس سے ہماری قومی مفادات اور اقتصادی شعبہ جات کو بھرپور فائدہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی خصوصی دعوت پر 23 اکتوبر کو ریاض جائیں گے، جہاں وہ مستقبل کی سرمایہ کاری کے اقدام سے متعلق 3 روزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف جانے سے بہتر ہے کہ دوست ممالک کی معاونت حاصل کرنے کے آپشن کو اختیار کیا جائے۔ ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ موجودہ معاشی بحران میں پاکستان کو مخلص اور سچے دوستوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال بالخصوص غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی کی صورتحال میں فوری مالی معاونت درکار ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.