جمال خشوگی کی موت کی تصدیق پریشان کن ہے، سربراہ اقوام متحدہ

موت کے ذمہ داروں کے مکمل احتساب کی ضرورت ہے، انتونیو گوتریس

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:20

اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) سربراہ اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے سعودی صحافی جمال خشوگی کی موت کی تصدیق کو پریشان کن قرار دیے دیا۔

(جاری ہے)

انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خشوگی کی موت کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمال خشوگی کی موت کی تصدیق پریشان کن ہے، جمال کی موت پر شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ موت کے ذمہ داروں کے مکمل احتساب کی ضرورت ہے۔