بینک آف آزاد کشمیر ، آزادکشمیر کے عوام کو بہترین بینکاری مالیاتی سہولیات مہیا کر رہا ہے،سپیکر اسمبلی غلام قادر

حکومت دیگر مالیاتی ادارون کے مقابلے میں ریاست کے بینک کو ترجیح دے رہی ہے اور ہر ممکن تعاون کیا جا رہا ہے،خطاب

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:20

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر، صدر بینک آف آزادجموں کشمیر عمران صمد نے وادی نیلم کنڈل شاہی میں 69 ویں آن لائن برانچ کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا کہ بینک آف آزاد جموں کشمیر عوامی ملکیت کا حامل مالیاتی ادارہ ہے۔ بنک آزادکشمیر کے عوام کو بہترین بینکاری مالیاتی سہولیات مہیا کر رہا ہے ۔

اس وقت تک69 برانچز کامیابی سے کام کر رہی ہیں۔ بینک آف آزاد جموںکشمیر کی50 سے زیادہ برانچز کو آن لائن کر دیا گیا ہے۔ باالخصوص دور دراز علاقوں میں عوام کو بینکاری کی سہولت فراہم کی جا رہی ہیں۔ کشمیر بنک واھد مالیاتی ادارہ ہے جوبڑے پیمانے پر سیاحت کے فروغ پولٹری زراعت اور کاروبار کے لئے آسان شرائط پر قرضے دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کے زیادہ تر اکائونٹ کشمیر بنک میں ہونے کی وجہ سے عوام کو آسانی ہورہی ہے۔

شاہ غلام قادر نے کہا کہ بیرون ملک اور سیز ریونیو سب سے زیادہ آزادکشمیر کے شہریوں کا ہے۔ بیرون ملک کشمیری آزاد جموں و کشمیر بنک میں سرمایہ کاری کریں زیادہ سے زیادہ کھاتے کشمیر بنک میں کھولیں کیونکہ بینک آف آزاد جموں و کشمیر تمام سرمایہ کاری ریاست کے اندر کرتا ہے۔ اس دارہ کا برائے راست فائدہ ریاست کی عوام کو ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت دیگر مالیاتی ادارون کے مقابلے میں ریاست کے بینک کو ترجیح دے رہی ہے اور ہر ممکن تعاون کیا جا رہا ہے ۔

بینک آف آزاد جموں کشمیر بہت جلد شیڈول بینک بن جائے گا۔ سٹیٹ بنک سے مذاکرات جاری ہیں۔ حکومت نے بھی اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ بینک کے صدر عمران صمد نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر عوامی ملکیت کی نوعیت کا حامل ادارہ ہے۔ عوام اس کی ملکیت کو قبول کریں زیادہ سے زیادہ اکائونٹ آزاد کشمیر بنک میں کھولے جائیں۔ بنک آف آزاد جموں و کشمیر دیگر مالیاتی اداروں سے بڑھ کر اپنے صارفین کو سہولیات مہیا کرے گا۔

تقریب آزاد کشمیر بنک کے ڈویژنل ہیڈ معاذاللہ خان، شاہد شہزاد میر،ریجنل کنٹرولر نارتھ زمرد حسین، ریجنل کنٹرولر سائوتھ حفیظ اللہ زونل چیفس راجہ غلام مصطفی، امتیاز شاہین،چوہدری جاوید، پی ایس او نوید ، منجیر رضوان شیخ ودیگر بھی موجود تھے۔۔تقریب میں ضلعی انتظامیہ سمیت عمائدین علاقہ نے شرکت کی ہے۔ کشمیر بنک کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ سپیکر شاہ غلام قادر نے برانچ کی تختی کی نقاب کشائی اور فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا ہے۔