کلین اور گرین پاکستان ہمارا منشور ہے، جسکی تکمیل کیلئے کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا‘اعجاز عالم
نئے پاکستان میں اقلیتوںکو ملازمتوںسمیت ہر شعبہ میں کوٹہ کے مطابق حصہ ملے گا‘صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور
ہفتہ 20 اکتوبر 2018 18:34
(جاری ہے)
اعجاز عالم نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی عیاشیوں اور لوٹ مار کے سبب ملک اربوںڈالر کا مقروض ہو چکا ہے ۔
پی ٹی آئی کی حکومت نے ان عیاشیوں اور بد عنوانیوں کے سامنے بند باندھ دیا ہے، جس کے ثمرات عوام تک آئندہ چھ ماہ میں پہنچنا شروع ہو جائیںگے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صحت اور تعلیم معیاری سہولتوںکی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن ماضی کی حکومتوں نے ان مسائل پر توجہ دینے کی بجائے غیر ضرور ی منصوبوں پر عوام کا پیسہ اڑایا۔ انہوںنے انکشاف کیا کہ ماضی ؛میں صحت پر بجٹ کاصرف08 فیصد خرچ کیا جاتاتھا جبکہ موجودہ حکومت نے سا ل 2018-19کیلئے اس بجٹ کو بڑھا کر14 فیصد کر دیا ہے ۔اسی طرح پی ٹی آئی کی ؛حکومت ملک میں یکساں تعلیمی نظام کے رائج کیلئے پالیسی مرتب کر رہی ہی, وزیر اعلی سیکریٹریٹ کا سالانہ بجٹ ایک ارب ایک کروڑ روپے سے کم کر کے صرف نو لاکھ روپے کر دیا گیاہے۔ اسی طرح صوبائی حکومت 06سوارب روپے کے غیر ترقیاتی بجٹ کو دو سو پچاس ارب پر لانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کرپشن ،رشوت اور بدعنوانی کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان پاکستان سے محبت کرتے ہیںاور عوام کو ظلم کی سیاہ رات سے آزادی دلانے کیلئے پر عزم ہیں۔ پاکستان میں تبدیلی کا مطلب ہمیں اپنے رویوں اور اداروںمیں تبدیلی لانا ہے ۔تقریب میں پی ایم ایل این کے مقامی اقلیتی راہنماپرویز شالی نے سینکڑوں ساتھیو ں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ بعد ازاں صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز مسیح نے یو پی چرچ نوری گیٹ پر منعقدہ مسیحی کنونشن میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا حکومت اقلیتوںکے مسائل کو ترجیح بنیادوںپر حل کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس حوالے سے اپنی ٹیم کو واضح گائیڈ لائن فراہم کی ہے ،نئے پاکستان میں اقلیتوںکو ملازمتوںسمیت ہر شعبہ میں کوٹہ کے مطابق حصہ ملے گا۔ان کی عبادت گاہوں اور قبرستانو ں کی حفاظت اور رہائشی آبادیوںمیں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں گے۔ اس ضمن میں پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پرزیارت پہنچ گئے
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب کے مختلف اضلاع میں 100گرام روٹی کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی
-
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت سنبھلنے لگی
-
عدالتی رپورٹنگ پر پابندی ، پیمرا نوٹیفیکشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد
-
مسائل کا حل اور ترقی عوام کا حق ہے، کسی کا احسان نہیں‘مریم نواز شریف
-
سی ڈی اے نے نوٹسز جاری کرنے کے بعد انسداد تجاوزات کی کارروائی کی،سینیٹراعظم نذیر تارڑ
-
فیصل آباد پولیس نے منشیات فروش گروہ کی رکن خاتون کو گرفتار کرلیا، ساتھی فرار
-
پرویز الٰہی نے حق اور سچ کاساتھ دینے کی پاداش میں ظلم ، جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
زرعی صارفین، حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان کے ذمے بجلی کے 641 ارب روپے واجب الادا ہیں، سردار اویس احمد خان لغاری
-
سرائے گمبیلہ، کوہاٹ روڈ آئندہ ماہ مکمل ہو جائے گا،مظفرآباد مانسہرہ موٹروے سعودی فنڈ کے تعاون سے بنائی جائے گی،اعظم نذیر تارڑ
-
لیسکوکی کارروائی، 24 گھنٹوں میں 5 بجلی چورگرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.