ایک ماہ کے دوران گیس کے نرخوں میں462فیصد تک اضافہ ظلم کی انتہاہے‘امیر العظیم
. کمرشل استعمال پرفکسڈچارجزبڑھانے سے مینوفیکچرنگ انڈسٹری تباہ ہوجائے گی،حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک میں غربت نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں‘ امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب
ہفتہ 20 اکتوبر 2018 18:34
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت آنے سے مہنگائی کانہ تھمنے والاطوفان آیا ہے۔
ڈالر کو جیسے پر لگ چکے ہیں۔روپے کی قدر روزبروزگرتی جارہی ہے ۔حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت اسٹاک مارکیٹ مندی کاشکار ہے۔انہوںنے کہاکہ گیس کی قیمت،درآمدی ڈیوٹی اور ایکسائزڈیوٹی میں اضافے سے مہنگائی بڑھی ہے اور تمام ٹیکسزکابوجھ براہ راست عوام پر منتقل ہوگیا ہے جس سے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے اور لوگوں کی قوت برداشت جواب دے رہی ہے۔حکمرانوں نے اگر اپنی روش نہ بدلی تو ان کاانجام بھی ماضی کے حکمرانوں جیساہی ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق انسانی ترقی کے حوالے سے پاکستان کانمبر189ممالک میں150ویں نمبر آتا ہے۔بھارت،بنگلہ دیش،نیپال،سری لنکاکاشمار پاکستان سے کہیں زیادہ بہترہے۔یہ تشویش ناک امر ہے کہ ملکی معیشت دن بدن خراب سے خراب ترہوتی چلی جارہی ہے۔امیر العظیم نے مزیدکہاکہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے مگر حکمرانوں کی عاقبت نااندیش پالیسیوںکی وجہ سے ملک میں غربت نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور خط غربت سے نیچے زندگی بسرکرنے والوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے حکومت کی ترجیحات میں انسانی ترقی،غربت میں کمی،صحت،تعلیم اور دیگر عوامی فلاح وبہبود کے منصوبے شامل نہیں۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.