Live Updates

زلفی بخاری نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:40

زلفی بخاری نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانیزاینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ زلفی بخاری نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ۔زلفی بخاری کی جانب سے سکندر بشیر ایڈوکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سفری پابندیوں سے میرے انسانی حقوق متاثر ہو رہے ہیں لہٰذاای سی ایل میں نام شامل کرنے کے غیر قانونی اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔زلفی بخاری کی جانب سے سفری دستاویزات بشمول پاسپورٹ واپس کرنے کے علاوہ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بیرون ملک سفر کرنے کے دوران متعلقہ اداروں کو مداخلت سے روکا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات