منگلا ڈیم میں پانی کا لیول زیرو پر آ گیا

منگلا پاور ہاؤس سے پن بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 21 اکتوبر 2018 16:28

منگلا ڈیم میں پانی کا لیول زیرو پر آ گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اکتوبر 2018ء) منگلا ڈیم میں پانی کا لیول زیرو پر آ گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پانی زیرو لیول پر ہونے سے منگلا پاور ہاؤس بند ہو گیا ہے جب کہ منگلا پاور ہاؤس سے پن بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔پنجاب کی جانب سے پانی کی کم طلب کے باعث منگلا سے فراہمی بند ہوئی۔ڈائیریکٹر آپریشنز ارسا کے مطابق پنجاب 16ہزار،سندھ کو 30ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

بلوچستان کو 5ہزار اور خیبرپختونخوا کو 3100 کیوسک پانی دیا جا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گندم کی کاشت کے وقت پنجاب کو پانی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔جب کہ ارسا نے منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج بند کر دیا ہے۔واضح رہے 4 اکتوبر کو محکمہ موسمیات نے پانی بحران کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خریف سیزن میں پانی کی قلت پیدا ہوگی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق پانی کے بڑے ذخائر تربیلا ڈیم میں معمول سے 9 فیصد جبکہ منگلاڈیم میں 6 فیصد تک پانی کی کمی کا امکان ہے۔

عمومی طور پرخریف سیزن میں تربیلا ڈیم میں 5.1 جبکہ منگلا میں 17.3 فیصد پانی ہوتا ہے۔ آنے والے سیزن میں پانی کی قلت کے پیش نظر واٹر مینجمنٹ اداروں کو پانی کے استعمال کے حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔دو ماہ قبل واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کیے۔جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 189800 کیوسک اور اخراج 189500کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد35300 کیوسک اور اخراج35300 کیوسک ہے، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد21600کیوسک اور اخراج10000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد53800کیوسک اور اخراج21900 کیوسک ہی ۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ6.047 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیممیں پانی کی موجودہ سطح 1175.75 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.956 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 647.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.186 ملین ایکڑ فٹ ہے۔