Live Updates

حکومت کے50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات شروع

حکومت کا ضیغم محمود رضوی کونیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کا چیئرمین لگانے کا فیصلہ، ضیغم محمود رضوی کا ہاؤسنگ سیکٹراورمالیاتی شعبے میں وسیع تجربہ ہے، ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 اکتوبر 2018 19:24

حکومت کے50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات شروع
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اکتوبر 2018ء) وفاقی حکومت نے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات شروع کردیے، حکومت نے ضیغم محمود رضوی کونیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کا چیئرمین لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، ضیغم محمود رضوی کا ہاؤسنگ سیکٹراورمالیاتی شعبے میں وسیع تجربہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی منشور میں دو بڑے وعدے کیے جن میں 50لاکھ گھر تعمیر کرکے لوگوں کو آسان اقساط پر دینے اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کیا تھا۔

اس میں وفاقی حکومت نے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات شروع کردیے۔ حکومت نے ضیغم محمود رضوی کونیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کا چیئرمین لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ضیغم محمود رضوی کا ہاؤسنگ سیکٹراورمالیاتی شعبے میں وسیع تجربہ ہے۔

(جاری ہے)

ضیغم محمود رضوی نے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی بحالی میں اہم کردارادا کیا۔ دوسری جانب حکومتی اکانومی اور انرجی کے ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ ’’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘‘ کے میگا منصوبے میں غیر ملکی بینک سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

عالمی بینک اس حوالے سے سرمایہ کاری کرے گا جس سے اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 10 ملین گھروں کی تعمیر کی ضرورت ہے کیونکہ عام آدمی گھر کی تعمیر کرنا چاہتا ہے لیکن محدود وسائل ہیں اس کے لئے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔ ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ منصوبے سے نہ صرف عوام کو سہولت حاصل ہو گی بلکہ اس سے قومی معیشت کے مختلف شعبے بھی ترقی کریں گے۔

انہوں نے پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس اس پروگرام کے حوالے سے جامع اور ٹھوس حکمت عملی موجود ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اس پروگرام میں حکومت سہولت کار کا کردار ادا کرے گی جبکہ نجی شعبہ اور بلڈرز منصوبہ پر سرمایہ کاری کریں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 5 ملین گھروں کی تعمیر کے منصوبے کے حوالے سے حکومت نے 40 فیصد گھر دیہی علاقوں، 40 فیصد شہری اور 20 فیصد گھر دور دراز علاقوں میں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات