10 سے زائد ارکان اسمبلی کی کرپشن کا انکشاف
سابق اور موجودہ ارکان اسمبلی نے کم و بیش ایک ارب 30 کروڑ روپے کی کرپشن کی
سمیرا فقیرحسین پیر 22 اکتوبر 2018 11:50
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق یہ کرپشن بڑے ترقیاتی منصوبوں میں سے کمیشن اور سرکاری اسپتالوں میں مشینری و ادویات کی خریداری میں کی گئی ۔
سوا ارب روپے سے زائد رقم کی کرپشن میں ایک سابق صوبائی وزیر بھی ملوث رہے، جنہوں نے نئے تعمیر ہونے والے ایک سرکاری اسپتال میں خوب کرپشن کی۔ مسلم لیگ ن کے ایک سابق رکن صوبائی اسمبلی ، جو کہ ایک سرکاری ادارہ کے بھی چیئرمین تھے، نے صرف ایک سال میں اکیلے ہی نہ صرف 20 کروڑ سے زائد کی کرپشن کی، بلکہ اس وقت کے وزیر اور اپنے باس کو بھی کروڑوں روپے کما کر دئیے اور یہ تمام کمائی نجی ہاؤسنگ کالونیوں کے قانونی معاملات میں کی گئی۔ ایک سابق رکن قومی اسمبلی، جو خود تو اس وقت اپوزیشن اور مختلف اداروں پر سخت زبان کے استعمال میں لگے رہے ، کے صاحبزادے نے بھی جی بھر کر نوٹ چھاپے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں میں خوب کرپشن کر کے پیسے کمائے۔ اس معاملے میں حیران کن بات یہ ہے کہ اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ ن کے جن اراکین اسمبلی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے ان میں ایک ایسے سابق رکن قومی اسمبلی بھی شامل ہیں جن کی شرافت کا خوب چرچا ہے اور انہیں سب سے شریف تصور کیا جاتا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے ان تمام اراکین کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے ان کے کیسز نیب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد باقی سابق اراکین اسمبلی کے خلاف بھی انکوائریز کی جائیں گی۔ نیب نے مستقبل قریب میں کئی اہم شخصیات کے خلاف کارروائیوں اور کئی اہم سیاسی شخصیات کی گرفتاریوں کا عندیہ دے رکھا ہے۔ ایسے میں کئی اراکین اسمبلی کو جان کے لالے پڑ گئے ہیں، اپنی کرپشن کو چھُپانے کے لیے سابق اور موجودہ اراکین اسمبلی بلا جواز ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ حکومت کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ کسی طرح حکومت کو متنازعہ بنایا جائے اور یہ تاثر پیدا کیا جائے کہ نیب اور حکومت کو گٹھ جوڑ ہے اور موجودہ حکومت سیاسی انتقام کے لیے نیب سے یہ سب کارروائیاں کروارہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.