اسسٹنٹ کمشنر سیدہ آمنہ مودودی کا عرس حضرت بابا پنے شاہ ؒکے سلسلے میں روشن بھیلہ کا دورہ

پیر 22 اکتوبر 2018 17:21

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء)اسسٹنٹ کمشنر قصور سیدہ آمنہ مودودی کا عرس حضرت بابا پنے شاہ ؒکے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے روشن بھیلہ کا دورہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قصور سیدہ آمنہ مودودی نے گزشتہ روز متعلقہ افسران کے ہمراہ سالانہ عرس حضرت بابا پنے شاہ ؒ جو24تا 27اکتوبر 2018سے شروع ہو رہا ہے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے روشن بھیلہ کا دورہ کیا اور تمام انتظامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو انتظامات جلداز جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔