کراچی،تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے کراچی کے چھ اضلاع میں آسیہ ملعونہ کو پھانسی دینے کے مطالبے کی مہم زور پکڑنے لگی

مساجد،مدارس،بازاروں اور اہم چورہواں اور شاہراہوں پر آسیہ ملعونہ کو پھانسی دینے کے مطالبے پر مبنی پینا فیلکس،بینرز اور کتبے لگنے لگے

پیر 22 اکتوبر 2018 23:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے کراچی کے چھ اضلاع میں آسیہ ملعونہ کو پھانسی دینے کے مطالبے کی مہم زور پکڑنے لگی،مساجد،مدارس،بازاروں اور اہم چورہواں اور شاہراہوں پر آسیہ ملعونہ کو پھانسی دینے کے مطالبے پر مبنی پینا فیلکس،بینرز اور کتبے لگنے لگے جبکہ ٹی ایل پی کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نے لائنز ایریا،جمشید کوارٹر،صدر،کیماڑی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے عوامی اجتماعات میں آسیہ ملعونہ کی سزا پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا اور عوام سے اپیل کہ وہ تحریک لبیک یارسول اللہ کی اپیل پر تحفظ ناموس رسالت کی جدوجہد کو کامیاب بنانے کیلئے تیار رہیں،علامہ رضی حسینی نے کہا کہ ان کی جماعت قانون کی حکمرانی پریقین رکھتی ہے لیکن قانون کی آڑ میں کسی کو آئین اور قانون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے،علامہ رضی حسینی نے کہا کہ کراچی غلامان رسول کا شہر ہے،یہاں سے چلنے والی ہر ملی تحریک قومی سطح پر کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے، پاکستان اشرافیہ کی حکومتوں کی باریاں لگانیکے لئے نہیں بلکہ حرمت مصطفیٰ کے تحفظ اور دین مصطفیٰ کو تخت پر لانے کیلئے قائم ہوا تھا،ہماری جدوجہد کا یہ محور دنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔

#

متعلقہ عنوان :