خان عبدالقیوم خان ایک عظیم قومی رہنما‘ ممتاز قانون دان اور اعلیٰ درجہ کے منتظم اور مدبر تھے ،عزیز ظفر آزاد
پیر 22 اکتوبر 2018 23:27
(جاری ہے)
پروگرام کا آغاز حسب معمول تلاوت قرآن حکیم‘ نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانے سے ہوا۔عزیز ظفر آزاد نے کہاکہ خان عبدالقیوم خان 1901ء میں چترال میں پیدا ہوئے جہاں ان کے والد عبدالحکیم خان بسلسلہ ملازمت مقیم تھے۔
خان عبدالقیوم خان ابتداء ہی سے ایک ذہین طالب علم ہونے کے ساتھ ساتھ آزادئ وطن کی تحریکوں سے گہری دلچسپی رکھتے تھے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے لندن چلے گئے اور لندن کے سکول آف اکنامکس سے ای ایس سی آنرز کا امتحان پاس کیا۔ لندن ہی سے بار ایٹ لاء کی ڈگری لے کر وہ پشاور آئے۔ وہ ابتداء ہی سے اچھے مقرر اور مدبر تھے اور برصغیر کے بدلتے ہوئے سیاسی حالات کا بغور مطالعہ کررہے تھے۔ 1945ء میں وہ مسلم لیگ میں شامل ہوگئے۔1946ء کے انتخابات میں پشاور سے صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے۔ 1947ء کے آغاز میں سرحد مسلم لیگ نے صوبے کی کانگریسی وزارت کے خلاف سول نافرمانی کی تو عبدالقیوم خان کو گرفتار کرکے قید کردیا گیا۔ رہائی کے بعد انہوں نے ریفرنڈم کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کردیا۔ قیام پاکستان کے بعد اپریل 1953ء تک صوبہ سرحد کے وزیراعلیٰ رہے۔ خان عبدالقیوم خان آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر بھی رہے۔ 1958ء میں مارشل لاء لگا تو انہیں گرفتار کرلیا گیا اور تین سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔ پھر چھ سال کے لیے ان پر سیاست میں حصہ نہ لینے کی پابندی لگا دی گئی۔ 1970ء کے انتخابات میں وہ ایک بار پھر میدان میں آئے اور صوبہ سرحد سے سات قومی نشستوں پر مسلم لیگ کے نمائندے کامیاب ہوگئے۔ وہ بھٹو حکومت میں وزیر داخلہ رہے۔ شناختی کارڈ اور قومی پاسپورٹ کے اجراء کی سکیم نافذ کی۔ 22اکتوبر 1981ء کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.