تحریک انصاف کے پاس قومی اسمبلی میں اکثریت کے حوالے سے تعداد پوری ہوگئی

صحافی کے سوال پر مولانا کی آنکھیں کھلی رہ گئی ، جواب نہ دسکے

پیر 22 اکتوبر 2018 23:49

تحریک انصاف کے پاس قومی اسمبلی میں اکثریت کے حوالے سے تعداد پوری ہوگئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) صحافی کے سوال پر مولانا کی آنکھیں کھلی رہ گئی اور وہ کوئی جواب نہ دسکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کی شب سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے مابین ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ حالیہ ضمنی انتخابات کے بعد تو تحریک انصاف کے پاس قومی اسمبلی میں اکثریت کے حوالے سے تعداد پوری ہوگئی ہے اب تو کچھ بھی نہیں ہوسکتا ہے اس موقع پر مولانا فضل الرحمن کی آنکھیں کھلی رہ گئی تاہم سابق صدر آصف علی زرداری نے حالات کو سنبھالتے ہوئے جواب دیا کہ ابھی تو ابتدائے عشق ہے آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا ۔۔۔۔۔اعجاز خان