ہمایوں اختر جیسے لوگوں کو ٹکٹ دینا غلطی تھی ، نظریاتی کارکنوں کوٹکٹ نہ ملنے سے ضمنی الیکشن ہاری:فیصل واڈا

پیر 22 اکتوبر 2018 23:53

ہمایوں اختر جیسے لوگوں کو ٹکٹ دینا غلطی تھی ، نظریاتی کارکنوں کوٹکٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا نے کہاہے کہ ہمایوں اختر جیسے لوگوں کوٹکٹ دینا ہماری غلطی تھی جس پر غور کرنے کی ضرورت ہے ، تحریک انصاف کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں ہوئی، ضمنی الیکشن میں اس لئے ہارے ہیں کہ نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹ نہیں ملے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں ہوئی، ضمنی الیکشن میں جو سیٹیں ہم ہارے ہیں وہ اس لئے ہارے ہیں کہ ہم اپنے نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹ نہیں دیئے جس کی وجہ سے لوگوں نے ہم کو ووٹ نہیں دیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمایوں اختر جیسے لوگوں کوٹکٹ دینا ہماری غلطی تھی جس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہمیں بر ا بھلا کہہ رہی ہے کہ ہم ان کے کرتوت عوام کودکھا رہے ہیں، اس ملک میں پہلی بار احتساب شر وع ہواہے ، ایک ملزم جس پر بڑے بڑے الزامات ہیں وہ پارلیمنٹ میں صفائی دینے کیلئے آرہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم کہہ رہے کہ مہنگائی مسلم لیگ ن کے کاموں کی وجہ سے آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے مجھے کہاہے کہ صحیح کام کرنے کیلئے تمہارے پا س پورا پاکستان ہے ، کرپشن کے خلاف زیر و ٹالرنس ہونا چاہئے ، ان کا کہنا تھا کہ قانون کے اندر رہ کربھی کھیلنا مجھے آتاہے اور میں وہ بھی کروں گا۔