چائلڈ لیبر کے اسکولوں کے اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پیر 22 اکتوبر 2018 23:57

سیالکوٹ۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) پروگرام برائے خاتمہ چائلڈ لیبر و جبری مشقت محکمہ لیبر و انسانی وسائل کے زیر اہتمام ضلع سیالکوٹ میں چائلڈ لیبر کے اسکولوں کے اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، اس تربیتی ورکشاپ میں اساتذہ کو چائلڈ لیبر بچوں کو پڑھانے کا طریقہ کار، نصابی منصوبہ سازی ، بچوں کے کردار ،حاضری کو یقینی بنانا اور تعلیم اہمیت کو اجاگر کرنے پر زور دیا گیااس کے ساتھ ساتھ معاشرتی موبلائزیشن اور والدین کے ساتھ مضبوط رابطہ رکھنے پر زور دیا گیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ مینیجر مربوط پراجیکٹ آفتاب احمد باجوہ نے اساتذہ سے خطاب کرتے میں کہا کہ چائلڈ لیبر کے بچوں کی تربیت کرنے کیلئے اساتذہ کی تعلیم و تربیت ناگزیر ہے اس کے بغیر ہم اپنا مقصد حاصل نہیں کرسکتے ۔

متعلقہ عنوان :