یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری،

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی عمارت کا ترائین و آرائش کا کام مکمکل، سوشل سینٹر کمیونٹی کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 23 اکتوبر 2018 11:12

یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری،
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2018ء) افتتاحی تقریب میں 1993 سے لے کر 2018 تک کامیابیوں کے سفر پر مبنی رپورٹ پیش تقریب میں پاکستان قونصلیٹ سے کمرشل کونسلر ڈا کٹر ناصر خان اور ویلفیر کونسلر عاصمہ اعوان سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات کی شرکت، انتظامیہ کی خوب تعریف ۔سنٹر کے مختلف سیکشن کو قائداعظم،علامہ اقبال جبکہ لائبریری کو ارفع کریم کے نام سے منسوب کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حیسن چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنٹر کی عمارت کا بہتر معیار خواب پورا ہو گیا ،کمیونٹی کی خدمت کرنے کا عزم جاری رہے گا۔

خالد حسین چوہدری نے سنٹر کےسابق صدر راجہ محمد سرفراز،جمیل اسحاق اور میاں عمر کی ساتھ دینےپر تعریف کی اس موقع پر میڈیا سے پاکستان پیپلزپارٹی گلف کے سابق صدر میاں منیر ہانس،پاکستان تحریک انصاف گلف آزادکشمیر کے جنرل سیکریٹری راجہ راشد علی اور معروف سماجی شخصیت خلیل بونیری نے انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی عمارت کو سمندر پار اپنی پہچان قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

یو اے ای میں مقیم فنکاروں نے تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ کے بچوں نے خصوصی ٹیبلو پیش کیا۔ جبکہ تقریب کے میزبان سید شرافت علی شاہ کے انداز کو بھی حاضرین نے جوب پسند کیا اور خوب داد پیش کی۔