پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینیجنگ ڈائریکٹر کا نیا عہدہ متعارف کرادیا
گورننگ بورڈ نے چیئرمین کو ایم ڈی کے نئے عہدے کی تقرری کا اختیار دیدیا ،ْ پی سی بی نے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے اشتہار دیدیا ایم ڈی کے پاس بورڈ کے زیادہ تر انتظامی اختیارات ہوں گے ،ْچیئرمین کا کام پالیسی بنانا ہوگا ،ْ اس پر عمل درآمد ایم ڈی کرائیگا
منگل 23 اکتوبر 2018 13:51
(جاری ہے)
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین میں ایم ڈی کا عہدہ نہیں ،ْ احسان مانی نے دیگر ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں سے متاثر ہو کر یہ اہم ترین اور ہائی پروفائل عہدہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے انتظامی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنا چاہتا ہے ،ْیہی وجہ ہے کہ ایم ڈی کو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور وفاقی حکومت سے روابط کو بہتر بنانے کا ٹاسک دیا جائیگا۔ابتدائی طور پر ایم ڈی کو 3 سال کے پر کشش معاہدے کی پیشکش کی جائے گی۔عہدے کیلئے قابلیت ماسٹرز اور زیادہ سے زیادہ عمر55 سال رکھی گئی ہے اور خواہش مند افراد 12 نومبر تک درخواست جمع کراسکتے ہیں۔اشتہار کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے میچ پاکستان میں کرانے اور اسٹرکچر میں بہتری لانا ایم ڈی کی انتظامی ذمے داریوں میں شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کے لیے زاہد نورانی، سلیم الطاف اور عارف عباسی مضبوط امیدوار ہیں۔ایم ڈی کے پاس بورڈ کے زیادہ تر انتظامی اختیارات ہوں گے۔ چیئرمین کا کام پالیسی بنانا ہوگا جبکہ اس پر عمل درآمد ایم ڈی کرائے گا۔دوسری جانب بورڈ میں بڑے پیمانے پر ڈاؤن سائزنگ ہوگی اور پرپلس اور نااہل ملازمین کو فارغ کردیا جائے گا۔اس سے قبل پی سی بی میڈیا کے سربراہ کا عہدہ بھی مشتہر کرچکا ہے جبکہ ڈائریکٹر مارکیٹنگ نائیلہ بھٹی، نجم سیٹھی کے قریب ہونے کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکی ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.