Live Updates

آصف زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن ہمیشہ غلط کام کے لئے اکھٹے ہوتے ہیں، سینیٹر فیصل جاوید خان

مفاد پرست جماعتیں ایک طرف اور عمران خان ایک طرف ہیں، ان کی طرز سیاست کا وقت ختم ہوچکا ہے ، رہنماء پی ٹی آئی

منگل 23 اکتوبر 2018 18:05

آصف زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن ہمیشہ غلط کام کے لئے اکھٹے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات و رہنماء پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن ہمیشہ غلط کام کے لئے اکھٹے ہوتے ہیں، مفاد پرست جماعتیں ایک طرف اور عمران خان ایک طرف ہیں، ان کی طرز سیاست کا وقت ختم ہوچکا ہے ۔

منگل کو جاری ایک بیان میں رہنماء پی ٹی آئی فیصل جاوید خان نے کہا کہ آصف زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن ہمیشہ غلط کام کے لئے اکھٹے ہوتے ہیں، یہ ہمیشہ ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ دینے کے لئے ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پبلک اکائونٹس کمیٹی سمیت دیگر فورمز پر ایک دوسرے کو بچاتے ہیں اور کبھی ایک دوسرے کا احتساب نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چارٹر آف کرپشن جسے یہ چارٹر آف ڈیموکریسی کہتے ہیں کے تحت ایک دوسرے کے بندے احتساب کیلئے لگا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹنرشب کو 24 ہزار ارب روپے کے قرضوں کا حساب دینا ہے جو گزشتہ دس سالوں میں انہوں نے لوٹے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کرپشن، منی لانڈرنگ اور ملک سے باہر اربوں روپے کی جائیدادوں کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح یہ غلط کاموں کیلئے اکھٹے ہوتے ہیں کاش کبھی ٹھیک کام کے لئے بھی اکھٹے ہو جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کے اس طرز سیاست کا وقت ختم ہو چکا ہے، احتساب ہی وہ واحد راستہ ہے جو پاکستان کو آگے لیکر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک آگے جائے گا، لوٹی دولت واپس لانی ہے، یہ مفاد پرست جماعتیں ایک طرف ہیںاور قوم و عمر ان خان ایک طرف ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات