پی کے71میں شکست، شاہ فرمان موروثی سیاست کیخلاف بول اٹھے
ضمنی انتخابات میں بھائی کوٹکٹ دینے کا فیصلہ غلط قرار،تسلیم کرتا ہوں کہ ضمنی انتخابات میں بھائی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ غلط تھا، آئندہ کبھی خاندانی فرد کی سفارش نہیں کروں گا، ہمیشہ موروثی سیاست کی حوصلہ شکنی کروں گا۔ گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان
ثنااللہ ناگرہ منگل 23 اکتوبر 2018 17:46
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں آئندہ کبھی بھی اپنے خاندان کے کسی فرد کو ٹکٹ دلانے کیلئے سفارش نہیں کروں گا۔
واضح رہے تحریک انصاف کی ضمنی انتخابات میں پی کے 71میں شکست پارٹی اختلافات تھے، دلدار خان کو ٹکٹ دینے کا وعدہ کرکے شاہ فرمان کے بھائی کو ٹکٹ دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی ضمنی الیکشن پی کے 71میں نشست ہارنے کی وجہ 2 انتخابی امیدوار تھے۔ پی کے 71میں گورنر شاہ فرمان کی چھوڑی گئی نشست پر پی ٹی آئی نے شاہ فرمان کے بھائی ذوالفقار کو ٹکٹ دے دیا جبکہ ٹکٹ کے خواہشمند دلدار خان نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا۔ دلدار خان نے شاہ فرمان کے بھائی کے حق میں دستبردار ہونے سے انکار کیا۔ اور الیکشن میں بھرپور انتخابی مہم بھی چلائی۔ جس کے نیتجے میں تحریک انصاف ٹکٹ ہار گئی۔ یوں پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں جیتی ہوئی ایک اورنشست گنوا دی۔ غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی کے 71 پشاورکے 86 میں سے 80 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے تحت اے این پی کے صلاح الدین 10523 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے ذوالفقار خان 9084 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.