مچھ ،ٹریفک حادثے میں جھلسنے والوں میں دو بھائی کی شناخت انکے ورثاء نے کرلی

منگل 23 اکتوبر 2018 20:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) مچھ کے دلخراش ٹریفک حادثے میں بری طرح جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی کی شناخت انکے ورثاء نے کرلیا جن میں امداد علی ممتاز علی ولد اللہ رکھیہ جبکہ ایک اور مسافر کی شناخت عبدالمالک والد عبدالخالق کے نام سے ہوئی حادثے میں دو پولیس اہلکار رب نواز اور عبدالخالق بھی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلے کوئٹہ ریفر کردیا گیا