سرگودھا،ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول پمپوں ‘ گیس ری فلنگ مراکز کو سیل کیا جائے،مظفر خان سیال

غیر قانونی پٹرول پمپ اور گیس کی ری فلنگ جرم ہیں او ریہ انسانی جانوں کیلئے انتہائی خطرناک ہیں،ذمہ دارو ں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے،ڈپٹی کمشنر سرگودہا کی محکمہ لیبر ‘ شہری دفاع ا ور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدا یت

منگل 23 اکتوبر 2018 21:54

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا مظفر خان سیال نے محکمہ لیبر ‘ شہری دفاع ا ور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدا یت کی ہے کہ ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول پمپوں ‘ گیس ری فلنگ مراکز کو سیل کے جائے او رذمہ دارو ں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ غیر قانونی پٹرول پمپ اور گیس کی ری فلنگ جرم ہیں او ریہ انسانی جانوں کیلئے انتہائی خطرناک ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں کسی بھی شخص کو غیر قانونی اقدامات کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ انہوں نے کہاکہ غیر قانونی پٹرول پمپ نہ صرف سیل کئے جائیں بلکہ ان کے ا ثاثہ جات کو بحق سرکار ضبط کر لیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :