الائی پولیس کی جانب سے گنتڑ کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعرات 25 اکتوبر 2018 12:25

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2018ء) الائی پولیس کی جانب سے گنتڑ کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں 672 مریضوں کا معائنہ اور انہیں فری میڈیسن فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرئوف بابر، ڈی ایس پی غلام محمد تنولی، سب انسپکٹر فرید خان، ڈاکٹر سربلند خان بمع اپنے سٹاف موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بٹگرام کی زیرنگرانی الائی کے دور افتادہ علاقہ گنتڑ میں پولیس فری میڈیکل کیمپ کا انقاد کیا گیا جس میں 672 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، اس میں 310 مرد، 362 بچے اور خواتین شامل تھے۔

اہل علاقہ نے پولیس اور ہیلتھ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح الائی کے دیگر پسماندہ علاقوں میں بھی فری میڈیکل کیمپ لگائیں تاکہ صحت کے حوالہ سے لوگ مستفید ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :