اداکار امیتابھ بچن کا انسداد پولیو ٹیم کی خدمات پر خراج تحسین

جمعرات 25 اکتوبر 2018 13:09

اداکار امیتابھ بچن کا انسداد پولیو ٹیم کی خدمات پر خراج تحسین
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2018ء) بالی وڈ کے اداکارامیتابھ بچن نے انسداد پولیو ورکرز کی تعریف کی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارامیتابھ بچن کا پولیو مہم کے ایمبسڈر کے طور پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو ورکرز کی خد مات نا قابل فراموش ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ لوگ دور دراز علاقوںاور لوگوں کے گھروں میں جا کر بچوں کو اینٹی پولیو دوزز دے رہے ہیں جو کہ انتہائی سخت ترین عمل ہے جس میں ان کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان مشکلات کاسامنا کرتے ہوئے وہ اس عمل کو کامیاب طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :