عوا م کو ریلیف فرا ہم کر نا سر کا ری محکموں کا بنیا دی فر ض ہے ،کسی قسم کی کو تا ہی ہر گز بر دا شت نہیں کی جائیگی،علی محمد خان

حکومت اور حکو متی ادارے عوا می خد مت کے اب محض د عو ے نہیں بلکہ عملی ثبو ت پیش کر کے دکھائینگے ،ہما ر ی جانب سے خو د احتسا بی کا نظام اتنا کڑا ہو گاکہ ہر شخص کو اپنی استعداد کار کے مطابق جواب دہ ہو نا پڑ ے گا،نئے پاکستان کا مقصد ہی مسا ئل میں جکڑی اور تنگد ستی سے پسی ہو ئی عوام کو امید کی کر ن د لا نا ہے ، وزیر مملکت پارلیمانی امور کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 25 اکتوبر 2018 23:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2018ء) وزیرمملکت برا ئے پا ر لیما نی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ عوا م کو ریلیف فرا ہم کر نا سر کا ری محکموں کا بنیا دی فر ض ہے ،کسی بھی قسم کی کو تا ہی ہر گز بر دا شت نہیں کی جائیگی،حکومت اور حکو متی ادارے عوا می خد مت کے اب محض د عو ے نہیں بلکہ عملی ثبو ت پیش کر کے دکھائینگے ،ہما ر ی جانب سے خو د احتسا بی کا نظام اتنا کڑا ہو گاکہ ہر شخص کو اپنی استعداد کار کے مطابق جواب دہ ہو نا پڑ ے گا،نئے پاکستان کا مقصد ہی مسا ئل میں جکڑی اور تنگد ستی سے پسی ہو ئی عوام کو امید کی کر ن د لا نا ہے ۔

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے یہ بات جمعرات کو ر یجنل پو لیس آفیسر فیا ض احمد اور قا ئم مقا م کمشنر را ولپنڈی ڈا کٹر عمر جہا نگیر کے ہمراہ عوا می شکا یا ت کے حل کے حو الے سے منعقد ہ اجلاس کی صدا رت کر تے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت اور حکو متی ادارے عوا می خد مت کے اب محض د عو ے نہیں بلکہ عملی ثبو ت پیش کر کے دکھائیں گے کیو نکہ ہما ر ی جانب سے اس میں خو د احتسا بی کا نظام اتنا کڑا ہو گاکہ ہر شخص کو اپنے استعداد کار کے مطابق جواب دہ ہو نا پڑ ے گا۔

انہوں نے مز ید کہا کہ عوا م کو ریلیف فرا ہم کر نا سر کا ری محکموں کا بنیا دی فر ض ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کو تا ہی کو ہر گز بر دا شت نہیں کیا جا ئے گا۔ ہما ری توجہ کا مر کز ایک عا م آ د می ہو نا چا ہئے اور اسے انصا ف کے حصول و د یگر مسا ئل کے لئے سر کا ر ی محکموں کے بلا و جہ چکر لگوانے کے بجائے ہما را یہ فرض بنتا ہے اسے یہ سہو لیا ت اس کی د ہلیز پر فرا ہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کا مقصد ہی مسا ئل میں جکڑی اور تنگد ستی سے پسی ہو ئی عوام کو امید کی کر ن د لا نا ہے کیو نکہ انسان کے اند ر امید ختم ہو جا ئے تو جینے کا مقصد بھی با قی نہیں ر ہتا۔ کمشنر آ فس را و لپنڈی میںمنعقدہ اجلاس میں ایڈ یشنل کمشنر طا رق سلام مر وت، ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر(ہیڈ کوا ٹر) صائمہ یونس ،ایس ایس پی ا ٓپر یشنز علی ر ضا،ای ٹی او محمد سمیر، اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر آر ڈی اے افتخار علی، مینیجنگ ڈا ئر یکٹر واسا را جہ شو کت ، محمد طا ہر ایکسئین بلڈ نگ اور و د یگرالآ ئیڈ ڈ یپا ر ٹمنٹس کے افسرا ن مو جو د تھے۔

اسکے علاوہ را ولپنڈی کے ر ہا ئشی افراد جنہوں نے اپنی شکایات پی ایم سیکرٹریٹ بھجوا ئی تھیں ، ان کی بڑ ی تعداد بھی اس مو قع پر مو جود تھی۔ و زیرمملکت علی محمد خا ن نے اس مو قع پرتمام سا ئلین کی د رخوا ستیں باری باری سنیں اور مو قع پر ہی وہاں مو جود متعلقہ محکمے کو ریفر کر تے ہو ئے فو ری کار روا ئی کی ہدا یات جا ری کیں۔ سا ئلین کی بڑی تعداد کی شکا یات زمین پر نا جا ئزقبضے اور پو لیس سے متعلق تھیں جسکے لئے انہوں نے آ ر پی او کو ہد ایت کہ وہ ان مسا ئل کو بذ ات خو د دیکھیں اورجس قد ر جلدی ممکن ہو ان کا حل کے جائے۔

اسی طرح بجلی و سو ئی گیس اور پانی کے مسائل سے متعلق احکا مات جا ری کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ یہ بنیا دی ضر و رتیں عو ام کو بناء کسی روکاوٹ کے میسر ہو نی چاہئے۔ سائل غلام مصطفی کی جا نب سے کی جا نے والی درخوا ست پر نوٹس لیتے ہو ئے انہوں نے نادر ا آ فیسر کو ہدا یت کی کہ غلام مصطفی کی طرح بہت سے ایسے مزدور ہیں جو محنت مشقت کر تے ہیں اور اس محنت کے باعث ان کے انگو ٹھے کی لا ئنز دھندلا جا تی ہیں چنانچہ ان کو تھمب امپر یشن کے سلسلے میں آ نے والی مشکلات کا حل کر تے ہو ئے ایسے با قی افراد ی سہو لت کے لئے تمام نادرا سینٹرز پر یہ معلومات چسپاں کیں جا ئیں۔

نعیم خان کی جا نب سے ضیاء الحق کا لونی میںگو ر نمنٹ گر لزہا ئی سکول کو ماڈل سکول بنا نے اور و ہاں پر ائمری کلاسز کا اجراء کر نے کے حو الے سے موصول ہو نے والی در خواست پر انہوں نے ای ڈی او ایجو کیشن آفیسر کو اس کی فز یبیلٹی ر پورٹ پیش کر نے کی ہدایت کی۔