سکھر، ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ سندھ کے زیر اہتمام وائٹ کینکے تحفظ کی عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

جمعہ 26 اکتوبر 2018 20:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2018ء) پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ سندھ کے زیر اہتمام وائٹ کین (سفید چھڑی)کے تحفظ کا عالمی دن کے حوالے سے مقامی ہال میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خاص مختیار کار سکھر غلام رسول گھنیو تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں رکن بلدیہ کونسل سکھر میڈم عذرا جمال،سوشل ویلفئیر ڈپارنمنٹ کے سید نصیر شاہ،سماجی رہنما میڈم صفیہ بلوچ ،پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے صوبائی صدر مظفر علی قریشی ،سکھر کے صدر حافظ سہیل احمد،جبار میرانی،رحمت اللہ صدیقی سمیت معززین شہریوں اور بصارت سے محروم نابینا افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کاکہنا تھا کہ وائٹ کین (سفید چھڑی) کے تحفظ کا عالمی دن ہر سال 15اکتوبر کو منایا جاتا ہے یہ دن منانے کامقصد سفید چھڑی سے وابستہ لوگوں کوتحفظ فراہمی کے سلسلے میں لوگوں میں شعور بیدار کرنا ہے تاکہ وہ سفید چھڑی کے حوالے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمارا نصب العین سفید چھڑی کو عوام الناس میں متعارف کرانا ہے تاکہ معاشرے میں موجود افراد سفید چھڑی سے مکمل آگاہ ہو سکے اور سفید چھڑی کا خیال کرتے ہوئے نابینا افراد میں احساس کمتری کا خاتمہ کریں تقریب میں مہمان گرامی نے نابینا افراد میں سفید چھڑیاں ،سردیوں کی آمد کے حوالے کمبل و دیگر اشیائ تقسیم کیں جبکہ تقریب میں نابینا افراد پرمشمتل موسیقی ٹیم نے موجود شرکائ کے سامنے قومی و ثفاقتی نغمات پیش کر کے خوب داد وصول کی۔#