اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں آصف زرداری کی گرفتاری کا امکان

پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے بیشتر افراد پارٹی کے شریک چئیرمین کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے، چیف جسٹس کے دورہ سندھ کے بعد بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا عمل شروع ہو جائے گا: ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 اکتوبر 2018 20:49

اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں آصف زرداری کی گرفتاری کا امکان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2018ء) ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ کا دعویٰ ہے کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں آصف زرداری کی گرفتاری کا امکان ہے، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے بیشتر افراد پارٹی کے شریک چئیرمین کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے، چیف جسٹس کے دورہ سندھ کے بعد بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا عمل شروع ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جعلی اکاونٹس کیس کے سلسلے میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی خبریں کئی روز سے زیر گردش ہیں۔

اس حوالے سے اب معروف صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ ہے کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں کئی بڑی گرفتاریاں ہونے والی ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کہتے ہیں کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں آصف زرداری کی گرفتاری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جعلی اکاونٹس کیس کے سلسلے میں پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے بیشتر افراد پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ ہے کہ چیف جسٹس کے دورہ سندھ کے بعد بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا عمل شروع ہو جائے گا۔ اس دوران پیپلز پارٹی کے کئی اراکین اسمبلی کی گرفتاری کا امکان ہے۔ اسی باعث سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو جائے گا۔ جبکہ سابق صدر کی گرفتاری کے واضح امکانات ہیں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے اس تمام صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پارٹی کارکنوں کو احتجاج کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ آصف زرداری کی گرفتاری کے فوری بعد پیپلز پارٹی ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع کر دے گی۔