عالمی میڈیا میں اسرائیلی طیارے کی اسلام آباد آمد کی خبریں ہیں ،سینیٹر شیری رحمان

قوم کو اندھیرے میں رکھ کر کئے گئے فیصلے قبول نہیں کرینگے ، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

ہفتہ 27 اکتوبر 2018 21:48

عالمی میڈیا میں اسرائیلی طیارے کی اسلام آباد آمد کی خبریں ہیں ،سینیٹر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عالمی میڈیا میں اسرائیلی طیارے کی اسلام آباد آمد کی خبریں ہیں ،قوم کو اندھیرے میں رکھ کر کئے گئے فیصلے قبول نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

حکومت اس حوالے سے وضاحت کرے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمان سے آنیوالے طیارے میں کون آئے اسرائیلی طیارہ دس گھنٹے تک رکا رہا، حقائق کیا ہیں انہوں نے کہا کہ قوم سے کیا حقائق چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے قوم کو اندھیرے میں رکھ کر کئے گئے فیصلے قبول نہیں کرینگے ۔