اوپن یونیورسٹی میں تقریب ’’یوم اقبال‘‘ 9نومبر کو منعقد ہوگی

شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے طلبہ و طالبات کے مابین بیت بازی اور کلام اقبال کے مقابلے منعقد ہوں گے

منگل 30 اکتوبر 2018 13:31

اوپن یونیورسٹی میں تقریب ’’یوم اقبال‘‘ 9نومبر کو منعقد ہوگی
ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسسز کے زیر انتظام تقریب "یوم اقبال" 9۔نومبرکومنعقد ہوگی۔شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے طلبہ و طالبات کے مابین بیت بازی اور کلام اقبال کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کلام اقبال اور بیت بازی کے مقابلوںمیں پہلی ،ْ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد ،ْ تخائف اور کیش انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

ان مقابلوں میں راولپنڈی /اسلام آبادکے دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات بھی شرکت کریں گے۔یہ تقریب یونیورسٹی کی ایف ایم اور ویب ٹی وی پر لائیو نشرکی جائے گی۔اقبال کی قومی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یونیورسٹی کا ایک خصوصی وفد لاہور میں اقبال کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے لئے بھیجا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :