Live Updates

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا شیڈول تبدیل ، 2 نومبر کی بجائے کل بیجنگ روانہ ہو نگے

بیجنگ روانگی سے قبل وفاقی کا بینہ کا ہنگامی اجلاس بھی کل طلب کرلیا گیا

منگل 30 اکتوبر 2018 23:17

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا شیڈول تبدیل ، 2 نومبر کی بجائے کل  ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کے وفد کے ہمراہ دورہ چین کا شیڈول تبدیل ، 2 نومبر کی بجائے کل یکم نومبر بروز جمعرات کی شام بیجنگ روانہ ہو ں گے جبکہ بیجنگ روانگی سے قبل وفاقی کا بینہ کا ہنگامی اجلاس بھی کل طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور ان کے وفد کے دورہ چین کا شیڈول تبدیل کردیا گیا وزیراعظم وفد کے ہمراہ 2 نومبر کے بجائے یکم نومبر کی شام کو ہی چین روانہ ہوجائیںگے وزیراعظم عمران خان نے چین روانگی سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس کل جمعرات کو طلب کر لیا ہے جس میں دورہ چین کے حوالے سے اہم معاہدوں کی منظوری لی جائے گی جبکہ وسل بلور قانون بھی منظوری کے لئے کابینہ میں پیش کیا جائے گا وزیراعظم کی زیرصدارت اجلا س میں وفاقی کابینہ خصوصی طور پر پاکستان اور چین کے درمیان زراعت کے شعبے میںممکنہ طور پر ہونے والے بڑے معاہدے کی تٖفصیلات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا معاہدے کے مطابق چینی سرمایہ کار زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں گے تا ہم انہیں زمین خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی اور فصلوں سے حاصل شدہ پیدا وار اپنی خوراک کی ضروریات پوری کرنے کے لئے چین برآمد کر سکیں گے وزیراعظم اور ان کی وفد چین کا دورہ مکمل کر کے 5 نومبرکو وطن واپس پہنچے گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات