لاہور بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے 2اور3نومبر کو ہونیوالے امتحان ملتوی کر دیئے

جمعرات 1 نومبر 2018 19:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2018ء) لاہور بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے 2اور3نومبر کو ہونیوالے پرچے ملتوی کر دیئے۔ لاہور بورڈ نے شہرمیں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 2نومبر کو کمپیوٹر سائنس اور سوشیالوجی اور3نومبرکو بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے تحت انگریزی کا ہونے والا پرچہ ملتوی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کے پیپرز کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :