ْپنجاب یونیورسٹی کی جانب سے بی ایس اکنامکس میں داخلہ نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کر دیا گیا

لاہور ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ہائر ایجوکیشن اور پنجاب یونیورسٹی سے جواب طلب کر لیا

جمعرات 1 نومبر 2018 21:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے بی ایس اکنامکس میں داخلہ نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ہائر ایجوکیشن اور پنجاب یونیورسٹی سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے ماہا ذوالفقار کی درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر داخلہ کی پالیسی بھی طلب کر لی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا موقف ہے کہ صرف 64پوائنٹ کم ہونے کی وجہ سے داخلہ نہیں دیا جا رہا۔ ایف ایس سی میں 36۔44 نمبر حاصل کئے اور بی ایس آنر اکنامکس میں داخلہ کے لیے اپلائی کیا۔ بی ایس اکنامکس میں یونیورسٹی کی جانب سے پنتالیس فیصد میرٹ رکھا گیا۔ یونیورسٹی کی جانب سے خواتین کے کوٹہ پر داخلہ نہ دینا ایڈمیشن پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت یونیورسٹی کو داخلہ دینے کا حکم دے۔ -18/--108